بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ملک میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا معمول سے ہٹ کرایک انفرادی حملے میں زخمی ہوناالگ تھلگ واقعہ ہے جس کا دونوں ممالک کے معمول کے عوامی تبادلوں پراثر نہیں پڑے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں اس حادثے کے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ جیلن کے شہر جیلن کی بی ہو آ یونیورسٹی کے چار اساتذہ پر 10 جون کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شہر کے بی شان پارک کا دورہ کر رہےتھے جبکہ تمام زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا اور انہیں مناسب طبی امداد دی گئی اوران میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے ،ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ معمول سے ہٹ کر ایک الگ تھلگ واقعہ ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انہون نے کہا کہ چین اور امریکہ کے عوامی اور ثقافتی تبادلوں نے دونوں ممالک کے مفادات کیلئے کام نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کا دونو ں ملکوں کے تمام مکتبہ فکر نے خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کو دنیا کا ایک محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے جہاں تمام غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔