• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی انتظامیہ نے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر نیا محصول متعارف کرادیاتازترین

May 14, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی انتظامیہ نے چین سے الیکٹرک گاڑیوں، سولرسیلز اور صاف توانائی سے متعلقہ دیگر مصنوعات کی درآمد پر نئے محصولات متعارف کرادئے ہیں، وسیع حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تحفظ پسندانہ اقدام سےمسابقت میں بہتری اور کاربن اخراج میں کمی کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب  منگل کو جاری منصوبے کے مطابق چین کی الیکٹرک گاڑیوں( ای ویز) کی درآمدات پر محصولات 25 فیصد سے  100 فیصد تک کردیا جائے گا اور امریکی مارکیٹ میں درآمد کی جانے والی تمام گاڑیوں پر اضافی 2.5 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے  چینی ای ویزپر مجموعی محصولات ہوشربا اضافے سے 102.5 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

ٹیرف میں یہ نیا اضافہ ایک علامتی اشارہ ہے کیونکہ بائیڈن انتظامیہ ملک میں جاری صدارتی انتخاب میں چین کے حوالے سے خود کو جارحانہ دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔