واشنگٹن (شِنہوا) امریکی کانگریس کےریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان میں ایک ماہ کے لیے حکومتی اخراجات کا بل منظور نہ ہوسکا،جس سے حکومتی امور ٹھپ ہونا یقینی ہوگیا ہے۔
تمام ڈیموکریٹس ارکان اور ریپبلکن کے 21 ارکان نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا، بل کی مخالفت میں 232 جبکہ حق میں 198ووٹ ڈالے گئے۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکرکیون میک کارتھی جو اس بل کی حمایت کے لیے کوشاں تھے کے لیے یہ ایک بڑی شکست ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس اور کچھ سخت گیر ریپبلکنز کی مخالفت کے باوجودایک اہم طریقہ کار کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بل کے لیے 210 کے مقابلے میں 218ووٹ پڑے تھے۔
اگرچہ ایوان نمائندگان بل کی منظوری دے بھی دیتی ، تو اسے ڈیموکریٹک اکثریتی سینیٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اس نے اخراجات میں بڑی کٹوتیوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔