• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا مارچ تک حکومتی فنڈنگ برقرار رکھنے پر اتفاقتازترین

January 14, 2024

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ رہنماؤں نے قلیل مدتی اخراجات کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت حکومتی فنڈنگ میں مارچ تک توسیع کردی جائے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے نومبر 2023 میں اسٹاپ گیپ اخراجات بل منظور کیا تھا جس میں موجودہ سطح پر کچھ وفاقی اداروں اور پروگرامز کے لئے فنڈنگ کو 19 جنوری تک اور دیگر کو 2 فروری تک توسیع دی گئی تھی۔

نئے معاہدے کے تحت حکومتی فنڈنگ کی آخری تاریخ بالترتیب یکم مارچ اور 8 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے جس سے قانون سازوں کو طویل مدتی اخراجات بل تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔

یہ تازہ ترین پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی ایوان نمائندگان کے کئی سخت دائیں بازو کے ریپبلیکن ارکان نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جان سن سے ملاقات کی تھی اور ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے ساتھ اخراجات کا طے شدہ معاہدے ختم کردیں۔

یہ معاہدہ اس وقت کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ برس طے شدہ قرض کی حد معاہدے کے عین مطابق ہے اس میں مالی سال 2024 کے لیے 15.9 کھرب ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

قدامت پسندوں نے اس معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوگی۔