• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ایف ڈی اے نے کوویڈ-19 کی نئی اقسام کیلئے بہتر ویکسینز کی منظوری دے دیتازترین

August 23, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ایم آر این اے کوویڈ-19 ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے تاکہ موجودہ گردش کرنے والی اقسام سے بہتر تحفظ حاصل کیا جا سکے۔ 

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ تازہ ترین ویکسینز اومیکرون ویریئنٹ کے پی 2 اسٹرین کو نشانہ بنائیں گی۔

ایف ڈی اے کے سینٹر فار بائیولوجیکس ایویلیوایشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر پیٹر مارکس نے کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے اور قبل از وقت ویکسینیشن سے آبادی کی قوت مدافعت میں کمی کو دیکھتے ہوئے ہم ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کوویڈ 19 کی تازہ ترین ویکسین لینے پر غور کرنے کے اہل ہیں تاکہ موجودہ گردش کرنے والی اقسام کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ایف ڈی اے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تازہ ترین ایم آر این اے کوویڈ 19 ویکسینز میں کومرنیٹی اور اسپائک ویکس شامل ہیں، جو 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے منظور شدہ ہیں ، اور موڈرنا کوویڈ -19 ویکسین اور فائزر - بائیو این ٹیک کوویڈ -19 ویکسین  6 ماہ سے 11 سال کی عمر کے افراد کے لئے ہنگامی استعمال کے لئے تصدیق شدہ ہیں۔