لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست نیوآڈا میں ایک ایئر ریسنگ شو کے دوران طیاروں کےتصادم میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
تقریب کے منتظمین رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق شمال مغربی ریاست نیوآڈا کے شہر رینو میں نیشنل چیمپئن شپ ایئر ریس کے دوران ٹی -6 گولڈ ریس میں دو طیارے اتوار کومقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 15 منٹ کے قریب لینڈ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔
ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہماری ریسنگ فیملی کے دو افراد نک میسی اور کرس رشنگ لینڈنگ کےدوران طیاروں کو پیش آنے والےحادثے میں انتقال کر گئے جو ہنر مند پائلٹ تھے اور انہوں نے ٹی -6 کلاس میں سونے کے تمغے جیت رکھے تھے۔