سان فرانسسکو (شِںہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر واٹسن ویل میں لینڈنگ کے دوران 2طیاروں کے ٹکرانے سے متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
شہر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق یہ حادثہ بلدیہ واٹسن ویل کے ہوائی اڈے پر جمعرات کی سہ پہر 2 بجکر 56 منٹ ( پاکستانی وقت کے مطابق صبح سویرے 2 بجکر 56 منٹ ) پر پیش آیا اور متعدد ادارے جائے وقوع پر سہ پہر3 بجکر 37 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح سویرے 3 بجکر 37 منٹ ) پر پہنچ گئے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ابتدائی بیان میں کہا کہ سنگل انجن سیسنا 152 اور ٹوئن انجن سیسنا 340 آپس میں ٹکرا ئے،اس دوران پائلٹس بلدیہ واٹسن ویل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے آخری مرحلے میں تھے۔
بیان کے مطابق ایک شخص سیسنا 152 میں اور 2 افراد سیسنا 340 میں سوار تھے۔ زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کریں گے۔ اس میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تفتیش کا انچارج ہوگا ۔ مزید معلومات سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
کوئی بھی ادارہ ہوائی جہاز حادثہ کے افراد کو شناخت نہیں کرسکا ہے۔