• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ہائی سکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمیتازترین

June 07, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے شہررچمنڈ میں ایک ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

رچمنڈ پبلک اسکولز کے اہلکار میتھیو اسٹینلے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ قریبی الٹریا تھیٹر میں منعقدہ ہیوگینٹ ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد منرو پارک میں منگل کی  شام 5 بج کر 15 منٹ(پاکستانی وقت بدھ کی رات 2 بج کر 15 منٹ) پر پیش آیا۔

شہر کے عبوری پولیس چیف رک ایڈورڈز نے بتایا کہ فائرنگ سے متاثرہ 7 افراد میں سے دو ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اورہمارا خیال ہے کہ مشتبہ شخص متاثرین میں سے کسی ایک کو جانتا تھا۔

رچمنڈ پبلک سکولز نے ایک بیان میں بدھ 7 جون کو تمام سکول بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے تمام ہائی سکول گریجویشن تقاریب  بھی منسوخ کر دی ہیں ۔