• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ سمندر اور فضا میں حادثاتی واقعات سے بچنے کے لیے اشتعال انگیزی بند کرے:چینتازترین

January 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے ہرقسم کی خطرناک اشتعال انگیزیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری اورفضائی حادثاتی واقعات سے بچنے کا یہی بنیادی حل ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس میں رواں ماہ کے شروع میں ہونے والے 17ویں چین-امریکہ  دفاعی پالیسی کوآرڈینیشن مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

مذاکرات کے دوران چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ سمندری اور فضائی سلامتی کے مسائل کی بنیادی وجہ کا مکمل طور پراعتراف کرے۔

وو کاکہنا تھا کہ چین-امریکہ سمندری اور فضائی سلامتی کے مسائل کی اصل وجہ امریکی فوج کی طرف سے چین کی دہلیزپر ہراساں کرنا اور اشتعال انگیزی ہے اوروہ چین کے آس پاس کے سمندری اور فضائی علاقوں میں طویل، وسیع اور ہائی فریکوئنسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی فوج کی طرف سے قوانین اور ضوابط کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات جائز،معقول، پروفیشنل اور معتدل تھے۔

دفاعی ترجمان  نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا غلط استعمال بند کرتےہوئے ہر قسم کی خطرناک اشتعال انگیزی  کو روکے اور اپنے فوجی دستوں کو نظم و ضبط کاسختی سے پابند بنائے۔