نیویارک (شِنہوا) مارکیٹ واچ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریباً 44 فیصد افراد کی رائے کے مطا بق امریکہ میں صحت عامہ کا نظام ہر اعتبار سے خراب ہے یا پھر طبی دیکھ بھال میں ناکام رہا ہے۔
رپورٹ کے مطا بق نئی تحقیق میں کہیں بھی اس بارے بہتر ین خیالات کا اظہار نہیں کیا گیا۔ تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ استطاعت کے قابل نہ ہونا اس کے اوسط گریڈ پوائنٹ کو کم کررہا ہے۔
جون میں 26 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو اخراجات برداشت نہ کر سکنے کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران علاج ختم کرنا پڑا۔ جون 2021 میں یہی بات تقریباً 14 فیصد افراد نے کہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل "خواتین، ہسپانوی اور سیاہ فام افراد سب سے زیادہ تھے جنہوں نے اپنے دیگر اخراجات پورا کرنے کے لئے گزشتہ 12 ماہ کے دوران طبی دیکھ بھال اور ادویات میں کمی کی۔
یہ سروے واشنگٹن میں غیر منافع بخش تنظیموں کے ایک گروپ گیلپ اور ویسٹ ہیلتھ کے محققین نے کیا تھا ۔
اس میں 5 ہزار 500 سے زائد افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکی دیکھ بھال کے نظام کو اخرجات ، مریضوں کی دیکھ بھال کی صلاحیت ، اس کے معیار اور دیگر اعتبار سے درجہ بندی کریں۔