• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، رواں سیزن کے دوران نزلہ سے 4 ہزار 500 اموات ریکارڈتازترین

December 06, 2022

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں رواں نزلہ سیزن کے دوران 87 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جن میں سے 78 ہزار کو اسپتال داخل کرنا پڑا جبکہ 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

امریکی مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے مطابق موسمیاتی زکام شدید ہے اور ملک بھر میں بڑھ رہا ہے۔

امریکہ میں 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران نزلہ سے تقریباً 20 ہزار افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔ نزلہ کے سبب اسپتال میں داخلے کی یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت تقریباً دوگنا ہے۔ 

سی ڈی سی کے مطابق رواں نزلہ سیزن میں ملک میں اب تک 14 بچے بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔