لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں رواں سیزن کے دوران اب تک کم از کم 26 لاکھ افراد بیماریوں کا شکار ہوئے جن میں سے 26 ہزار ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 16 افراد فلو سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
امراض کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز(سی ڈی سی) کے تازہ ترین ہفتہ واراعداد وشمار کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی اور جنوب وسطی علاقوں میں موسمی انفلوئنزا میں اضافہ جاری ہےجہاں وائرس اپنےعروج پر ہے جبکہ ہسپتالوں میں فلو کے مریضوں کی ہفتہ وار داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔