نیویارک (شِنہوا) فلاڈیلفیا خطے کے معروف میڈیا ادارے ڈبلیو ایچ وائی وائی نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران امریکہ کے 4 شہروں میں تمام نسلی گروہوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات دو گنا ہوگئے تاہم سیاہ فام بچوں کے خلاف اضافے کی شدت زیادہ تھی۔
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں رواں ماہ شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق سفید فام بچوں کی نسبت سیاہ فام بچوں کے آ تشیں اسلحہ کے تشدد کا شکار ہونے کا امکان 100 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020 اور دسمبر 2021 کے درمیان نوول کرونا وائرس وبا کے دوران فائرنگ کا شکار ہونے والے سیاہ فام اور سفید فام بچوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے۔
اس عرصے کے دوران سالانہ بنیادوں پر ایک لاکھ سیاہ فام بچوں میں سے 34 بچوں کو مہلک یا غیرمہلک بندوق کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کی نسبت سفید فام بچوں میں یہ شرح ایک لاکھ میں سے 0.34 تھی۔
اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سفید فام بچوں کے مقابلے میں سیاہ فام بچوں کو ان کے پڑوس میں آ تشیں اسلحہ کے تشدد کا سامنا کرنے کا زیادہ امکان تھا اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوران عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا۔
بوسٹن یونیورسٹی کی یہ تحقیق فلاڈیلفیا، لاس اینجلس، نیویارک اور شکاگو میں ہونے والے فائرنگ کے 2 ہزار 672 واقعات پرمبنی ہے۔