• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمیتازترین

August 25, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)واشنگٹن ڈی سی کےشمال مغربی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کوبدھ کی دوپہر12بجکر50منٹ (پاکستانی وقت کے مطا بق  رات 9بجکر 50منٹ )کے قریب نارتھ کیپیٹل اور او اسٹریٹ، نارتھ ویسٹ میں
فائرنگ کی اطلاعات پر بلایا گیا۔   

افسران کو گولیوں کا نشانہ بننے والے دو افراد ملے جنہیں جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ تین دیگرزخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔  تمام
متاثرین بالغ بتائے جاتے ہیں۔ 

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم دو مشتبہ افراد ایک عمارت کے سامنے ایک چھوٹی، سیاہ ایس یو وی سے باہر نکلے اور فرار ہونے سے
پہلے سڑک پر موجود لوگوں پر نیم خودکار بندوقوں سے فائرنگ شروع کر دی۔