• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، ہوائی کے جنگلات میں مہلک ترین آ تشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 89 ہوگئیتازترین

August 13, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے علاقے موئی کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 تھی۔ تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 89 ہے جس نے جدید امریکی تاریخ میں ایک صدی سے زیادہ عرصے کے دوارن جنگل کی آگ کو مہلک ترین بنا دیا ہے۔

اس آ تشزدگی نے  8 نومبر 2018 کو کیلیفورنیا میں لگنے والی کیمپ فائر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گرین نے ایک نیوز کانفرنس میں متنبہ کیا کہ یہ تعداد بڑھتی رہے گی جبکہ سخت محنت جا ری ہے۔

جنگلات میں لگنے والی مہلک آتشزدگی نے تاریخی قصبے لاہینا کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جو ایک مشہور سیاحتی مقام اور کبھی ریاست ہوائی کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔