• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ وعدے پورے کرے تو جوہری معاہدہ ممکن ہے، ایرانی صدرتازترین

September 26, 2022

تہران(شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے، ایران پر سے پابندیاں ہٹاتا ہے اور اپنے وعدے کی خلاف ورزی سے باز رہتا ہے، تو 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے جمعہ کے روز بتایا کہ ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ویانا مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی طرف واپسی کا خواہاں ہے تو اسے پہلے اپنے وعدوں کی طرف لوٹنا ہوگا، انہیں پورا کرنا ہوگا اور پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کو مشترکہ جامع عمل منصوبہ(جے سی پی او اے) کے نام سے مشہور جوہری معاہدے کے فریم ورک کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔