سیئول(شِنہوا)امریکہ اورجنوبی کوریا کی امریکی سٹریٹجک بمبارطیاروں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نےجوہری حملے کی مشق کے طور پر دوبیلسٹک میزائل فائرکیےہیں۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کےسی این اے)نےجمعرات کوکورین پیپلز آرمی (کے پی اے) کے جنرل سٹاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اورجنوبی کوریاکےدرمیان یولچی فریڈم شیلڈ نامی فوجی مشق اپنے عروج پر پہنچنےپرامریکہ نے بدھ کوبی -1بی جوہری سٹریٹجک بمبار طیاروں کا ایک دستہ جنوبی کوریا کے فوجی طیاروں کے ساتھ جزیرہ نما کوریا سے دور مشرقی اورمغربی پانیوں میں مشترکہ حملے کی مشق میں حصہ لینے کے لیے بھیجا۔
کے سی این اے کے مطابق جواب میں عوامی جمہوریہ کوریا نے مغربی علاقے میں کے پی اے کے ٹیکٹیکل نیوکلیئر آپریشن یونٹ کے ذریعے جنوبی کوریا کے بڑے کمانڈ سینٹرز اور آپریشنل ایئر فیلڈزپر جوہری حملےکی مشق کےطورپربدھ کی رات پیانگ یانگ کےبین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل فائرکیے۔