• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، نزلہ سے ہفتہ وار اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد 2010 کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیتازترین

November 29, 2022

لاس اینجلس (شِنہوا) بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ ترین ہفتے میں امریکہ میں نزلہ کے سبب 11 ہزار 200 سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جو 2010 کے بعد اسی مدت میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ ملک بھر میں موسمی زکام کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں فلو سے 5 بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ رواں سیزن میں اب تک 12 بچے نزلہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سی ڈی سی کے تخمینےکے مطابق رواں سیزن میں نزلہ سے اب تک 62 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جبکہ 53 ہزار اسپتال میں داخل ہوئے اور 2 ہزار 900 اموات ہوچکی ہیں۔