• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ، نیویارک شہر میں مسلسل تیسرے روز ہزاروں نرسوں کی ہڑتالتازترین

January 12, 2023

نیویارک(شِنہوا)نیویارک شہر میں عملے کی کمی، کم اجرت اور دیگر مسائل پر ماؤنٹ سینائی ہسپتال اور مونٹیفیور برونکس کی ہزاروں نرسوں کی جانب سے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔

گزشتہ صبح سرخ ٹوپیاں پہنے سینکڑوں نرسیں ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب میڈیسن ایونیو کے دونوں اطراف قطار بنا کر کھڑی رہیں۔

دریں اثنا نرسوں کے ایک اور چھوٹے گروپ نے ماؤنٹ سینائی ہسپتال کمپلیکس کی دوسری طرف ففتھ ایونیو پر ریلی نکالی۔

امریکہ ، نیویارک کے مین ہیٹن میں ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرین سڑک پر چل رہے ہیں۔(شِنہوا)

نرسوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کیلئے زیادہ تنخواہوں اور بونس کی شکایات کرتے ہوئے مزید نرسوں اور عملہ کی مناسب تعداد کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ماؤنٹ سینائی ہسپتال کی ایک رجسٹرڈ نرس مینا سکاٹ نے شِنہوا کو بتایا کہ 99 فیصد نرسوں نے ہڑتال کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور ہم سب یہاں سڑک پر ریلی نکال رہے ہیں۔

مینا اسکاٹ کے مطابق ایک نجی ہسپتال ہونے کے باعث ماؤنٹ سینائی میں ریاست نیویارک کے قوانین کے تحت عملے کے تناسب سمیت کسی بھی لیبر قوانین کو نافذ العمل نہیں کیا جاتا۔