• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیاتازترین

December 09, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)  امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ  اور 100 سے زائد ممالک کی حمایت سے قرارداد کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان کی جانب سے  حمایت  کی گئی جب کہ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 پر زور دیا تاکہ  اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور ادارے سلامتی کونسل  سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے۔

آرٹیکل 99 میں کہا گیا کہ  سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے پر لا سکتے ہیں جس سے ان کی رائے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔ قرارداد کے متن میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی  فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔