بیجنگ (شِنہوا) امریکہ نے غیرقانونی طور پرملک میں لائے گئے دونوادرات چین کو واپس کردیے۔
چینی ثقافتی ورثے کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی جانب سے نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کو ثقافتی نمونے حوالے کیے گئے۔
نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن (این سی ایچ اے) کے مطابق واپس لوٹائے گئے ثقافتی آثار پتھر سے تراشے گئے مقبرے کے دوبیڈز ہیں جو تقریباً1ہزار100 سے 1ہزار600سال پرانے ہیں۔جن کا پتہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی طرف سے حال ہی میں کی گئی ایک تفتیش کے دوران چلا تھا۔
این سی ایچ اے نے بتایا کہ نوادرات کی چین واپس منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے، جو تاریخی، سائنسی اور فنی اہمیت کے حامل ہیں۔