• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ نے 1776 میں اپنے قیام کے بعد سے 400 جنگوں کی آگ بھڑکائیتازترین

August 24, 2022

تہران(شِنہوا) ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ نے 1776 میں اپنے قیام کے بعد سے 2019 تک، دنیا بھر میں تقریباً 400 جنگیں لڑی ہیں۔

ملٹری انٹروینشن پروجیکٹ:1776سے 2019 تک  امریکی فوجی مداخلت  کے نئے اعدادوشمارکے عنوان سے ایران کے پریس ٹی وی کی تحقیقی  رپورٹ کے مطابق پچھلی دو دہائیوں کے دوران، امریکی فوج نے دوسرے ممالک کے علاقوں پر یومیہ  اوسطاً 46 بم اور میزائل گرائے ہیں۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں، پولیس کارروائیوں یا انسانی ہمدردی کی بنا پر مداخلت کے لبادے میں واشنگٹن کی ان لامتناہی جنگوں کا مقصد امریکہ کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے کلیدی ستون  کی حمایت کرنا ہے۔

رپورٹ میں ایک سیاسی تجزیہ کار جولیس مبالوتوکے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ان  جنگوں کی منصوبہ بندی کی جس کا مقصداسلحے کی فروخت کو زیادہ سے زیادہ کرنا تھا، رپورٹ میں  جنگوں کو فروغ دینے میں امریکی اسلحہ ساز اداروں اور خارجہ پالیسی سازوں کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔