امریکہ مستقبل میں آنے والی کسی وبا کے لئے تیار نہیں، میڈیاتازترین
August 31, 2022
لاس اینجلس (شِنہوا) نوول کرونا وائرس وبا نے کئی ماہ تک یومیہ 400 امریکی شہریوں کو ہلاک کیا اور اب تک اس سے 10 لاکھ سے زائد امریکی ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم اب بھی قوم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھارہی ہے۔
دی واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وبا کے سبق بہت زیادہ ہیں اور خطرہ حقیقی ہے، لیکن جو امریکہ کے لئے اگلی بار پرجوش انداز سے کچھ کرسکتے ہیں وہ مکمل طور پر غائب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوول کرونا وائرس کے ردعمل سے حاصل سبق کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات کی ضرورت ہے اور یہ وائٹ ہاؤس، کانگریس اور امریکی عوام کی فوری ترجیح ہونی چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی چارٹ کی نوک پلک سنوارنا اور رسمی بریفنگ پیپرز کافی نہیں، اس کی بجائے امریکہ صحت عامہ کو کیسے سنبھالتا ہے اس میں پائیدار اور وسیع پیمانے پر تبدیلی درکار ہے۔