ہیوسٹن(شِنہوا)امریکہ کی جنوبی وسطی ریاست اوکلاہوما میں 1921 میں تلسا ریس نسلی قتل عام کی مسلسل تحقیقات کے دوران مزید 24 بے نامی قبروں کا پتہ چلا ہے۔
مقامی اخبار تلسا ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق مطابق تلسا کے اوکلان قبرستان میں ایک کھدائی کے مقام پرمحققین نے گزشتہ ہفتے بالغ افراد کی 17 قبریں دریافت کیں ۔ مزید چار قبریں منگل کو دریافت ہوئیں جن میں دو بچوں کی قبریں بھی شامل تھیں جبکہ بدھ کو بچوں کی تین مزید قبریں دریافت ہوئیں۔
1921 کا تلسا نسلی قتل عام امریکی تاریخ میں سیاہ فام امریکیوں کے خلاف سفید فام ہجوم کے بدترین تشدد میں سے ایک سانحے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
شہرکے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سادہ تابوت میں دفن شدہ بے پردہ میتوں کی باقیات نکال کر مزید تجزیہ کے لیے سائٹ پر موجود آثارقدیمہ کی لیبارٹری میں لے جایا گیاجبکہ ہاتھ سےکھدائی کاکام جاری ہے۔