• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئیتازترین

October 05, 2022

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی حکام سے اس بارے تفتیش کی جارہی ہے آیا انخلا کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جانے چاہئے تھے۔

 سمندری طوفا ن ایان گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل سے ٹکرایا تھا ، طوفان، موسلادھار بارش، تباہ کن ہوا اور جان لیوا سیلاب سے ریاست کے ساحلی اور اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔