• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں سیاہ فام خاندانوں کے بچوں کی موت کا زیادہ امکان رہتا ہے:تحقیقتازترین

February 20, 2023

نیویارک(شِنہوا)امریکہ میں سیاہ فام خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے چاہے انکے خاندان امیر ہی کیوں نہ ہوں۔نیویارک ٹائمز نے ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے 20لاکھ  بچوں کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے امیر سیاہ فام ماں اور ان کے بچوں کی موت کا امکان امیر ترین سفید فام ماں اور ان کے بچوں کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔امیر ترین سفید فام والدین کے ہاں پیدا ہونے والے فی 1لاکھ بچوں میں سے 173 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مرجاتے ہیں جبکہ غریب ترین سفید فام گھرانوں میں ان کی تعداد 350 ہے۔دریں اثنا، امیر ترین سیاہ فام والدین کے ہاں پیدا ہونے والے فی 1لاکھ بچوں میں سے 437 جبکہ غریب سیاہ فام ماوں کے ہاں پیدا ہونے والے 653 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مرجاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نوزائیدہ بچوں  کے لیے ایک خطرناک ملک ہے لیکن یہ تمام بچوں کے لیے یکساں طور پر خطرناک نہیں ہے۔تحقیق  سے پتہ چلتا ہے کہ سیاہ فام ماں اور بچوں کو  پیدائش کے بعد امریکہ میں بدترین حالات کا سامنا ہے۔