• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں رواں سیزن کے دواران فلو سے تقریبا 100بچوں کی اموات واقعتازترین

January 28, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں اس سیزن میں اب تک بچوں کے فلو سے ہونے والی کل 91 اموات کی اطلاع ملی ہے۔امراض کی روک تھام کے امریکی مراکز(سی ڈی سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں رواں موسم کے دوران فلو سے 2لاکھ 80ہزار مریض ہسپتالوں میں داخل، 2کروڑ50لاکھ بیمار، اور 17ہزار اموات ہوئی ہیں۔سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ 21 جنوری کو ختم ہونے والے تازہ ترین ہفتے میں امریکہ میں فلو کی وجہ سے تقریبا 4ہزار افراد ہسپتال میں داخل ہوئے۔ اس ہفتے میں انفلوئنزا سے متاثرہ چھ بچوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔سی ڈی سی  کی ہدایات کے مطابق فلو کا مرض جاری رہنے تک  6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو سالانہ فلو ویکسین لگائی جانی چاہیئے