سیکرامینٹو، امریکہ (شِنہوا) امریکہ میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں مزدورسرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے اورہڑتالوں میں شریک ہونے والے مزدروں کی تعدادکم از کم 4لاکھ 11ہزار تک پہنچ گئی جو2019 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
بیورو آف لیبر سٹیٹسٹکس اور کارنیل یونیورسٹی کے لیبر ایکشن ٹریکر کے اعداد و شمار کے مطابق آٹوموبائل، صحت ، تفریح، ہوٹل اور ایئر لائنزجیسی صنعتوں کےکارکن کام چھوڑ ہڑتال کرچکے ہیں اوراس سال کی ہڑتالیں بھی حالیہ تاریخ کے مقابلے طویل رہی ہیں۔
75ہزار سے زیادہ شعبہ صحت کے ملازمین جمعہ کوکام چھوڑ ہڑتال پر رہے جو امریکی تاریخ میں صنعت کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔
بدھ کو شروع ہونے والی شعبہ صحت کے کارکنوں کی ہڑتال اپنے آخری دن میں داخل ہو گئی ہے، لیکن یونین رہنما اور ان کے آجر، کیلیفورنیا کی غیر سرکاری تنظیم کیسر پرمانینٹی، اجرتوں اورملازمین کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کسی معاہدے پر نہیں پہنچے۔