• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں نوول کرونا وائرس اقدامات سے کمزور افراد زیادہ متاثر ہوئے ، دی گارجینتازترین

September 02, 2022

لندن (شِنہوا) برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق بڑی عمر کے بزرگ ، مدافعتی اعتبار سے کمزور اور بہت کم عمر افراد ماسک سے آزادی کی قیمت چکارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ امریکی معاشرے میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم نہیں ہے جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے تاہم اس آزادی نے ان افراد کو خطرے میں ڈال دیا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں تقریباً 70 لاکھ افراد کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔ اس میں وہ افراد شامل ہیں جو اعضاء یا اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کراچکے ہیں یا جو سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں، کچھ جینیٹک امراض کا شکار ہیں یا مدافعت بڑھانے کی دوا لیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ  بڑی عمر کے بزرگ ، بہت کم عمر اور طویل نوول کرونا وائرس کے حامل افراد بھی زیادہ خطرے میں ہیں۔  اگرچہ بہت سے امریکیوں کے لیے یہ وبا تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن دوسرے کمزور افراد اس کی زد میں ہیں۔