• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں نابالغ حراستی مرکز کو زیا دتی کی تحقیقات کا سامنا، نیویارک ٹائمزتازترین

November 03, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکی ریاست لوزیانا میں نابالغ افراد کے سب سے بڑے حراستی مراکز میں سے ایک کو تحقیقات کا سامنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس مرکز میں برسوں سے جاری اذیت، لاپرواہی اور خودکشی کی کوششوں میں اضافے بارے دستاویزات کو شائع کیا۔

لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے کہا کہ "ہم اس کی مکمل چھان بین کریں گے اور دیکھیں گے وہاں کیا ہورہا ہے۔ ریاست اس بات کا جائزہ لے گی کہ ویئر یوتھ سینٹر میں بچوں کی حفاظت کے لئے کون سے اقدامات کئے جاسکتے ہیں"۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دستاویز ہزاروں صفحات پر مشتمل سرکاری ریکارڈز اور عدالتی کاغذات اور 100 سے زائد ایسے افراد کے انٹرویوز پر مشتمل ہے جو ویئر میں قید رہ چکے ہیں یا پھر وہاں کام کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر گزشتہ 25 برس میں ویئر میں زیرحراست 42 افراد نے عملہ کی جانب سے جنسی استحصال کا ذکر کیا۔ 

انٹرویوز اور ریکارڈز سے 30 ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے اس عرصے میں  ویئر میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 زیادہ تر نے بتایا کہ گارڈز نے سزا دینا معمول بنایا، ان کی تذلیل کی یا انہیں تکلیف پہنچائی۔