واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانے نے "چائنیز ڈانس سیلون" کا انعقاد کیا، جس میں بیجنگ ڈانس اکیڈمی کے نوجوان رقاصوں نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔
سفارت خانے کے وزیر جینگ چھوان نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی رقص اور رقاص طویل عرصے سے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اورچین اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان عوام کی عوام سے دوستی کو فروغ دینے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
چینی سفارت کار نے امید ظاہرکی کہ بیجنگ کے وفد اور نوجوان رقاصوں کے دورے سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جڑواں شہروں کے تعلقات،تجارت، تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کےعوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہوگا تاکہ چین-امریکہ تعلقات میں مزید مثبت تحریک پید ا کی جاسکے۔
مہمانوں نے شاندار ڈانس پرفارمنس کو دیکھا اور چین کے بہترین رقاصوں کو پرجوش تالیوں سے داد دی۔