• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں چینی ماہرین دوطرفہ تعلقات میں کردار اداکریں:چینی سفیرتازترین

October 07, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے امریکہ میں مقیم چینی ماہرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-امریکہ تعلقات میں بہتری اور انہیں فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔

 سفارت خانے کی طرف جاری ایک بیان کے مطابق، شیی نے ان خیالات کا اظہار پیکنگ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) اورسنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز(سی ایس آئی ایس)کی قیادت میں سفارت خانے کا دورہ کرنے والے تقریباً 30 چینی اور امریکی سکالرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

  ملاقات میں، شیی نے آئی آئی ایس ایس اور سی ایس آئی ایس کی طرف سے چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے  کے لیے کی جانے والی مثبت کوششوں کو سراہا۔  

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور سکالرز کے درمیان تبادلوں نے ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شراکت اور فہم وفراست  چین اور امریکہ کے نئے دور میں ساتھ چلنے کے لیے صحیح راستہ تلاش کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔