• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں چینی کمپنیوں کی اکثریت مستقبل میں بہترآمدنی کے لیے پرامیدتازترین

June 25, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں کاروبارکرنے والی چینی کمپنیوں کی اکثریت دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بڑھتی ہوئے مایوسی کے باوجودمستقبل میں بہتر آمدنی  حاصل کرنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس - یو ایس اے (سی جی سی سی) کی جانب سے امریکہ میں چینی کاروباری اداروں کے حوالے سے جاری 11 ویں سالانہ کاروباری سروے کے مطابق60 فیصد سے زائد کمپنیوں نے امریکہ کے کاروباری اورسرمایہ کاری ماحول کوزوال پذیر قراردیا،27 فیصد نے کہا کہ  کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں ہوئی ، صرف 13 فیصد نے کہا کہ  گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی بہتری آئی ہے۔

سروے کے مطابق منافع کے مارجن میں نمایاں کمی ہوئی، جو 2020 میں کوویڈ وبا کے ابتدائی دورکی یاد دلاتا ہے۔ ان کمپنیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جن کو گزشتہ سالوں سے  منافع کے مارجن میں کمی کا سامناہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ناسازگار کاروباری ماحول اور کچھ حوالے سے منافع کے گرتے ہوئے مارجن سے قطع نظر، طویل مدت کے لئے کاروبارمیں  بہتری کی امید برقرار ہے ، جس میں چینی کمپنیوں کی اکثریت نے  مستقبل میں بہتر آمدنی کی توقعات کا اظہار کیاہے۔