• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں 2022 کے دوران بھی کوویڈ-19 اموات کی سب سے بڑی وجہ رہی:امریکی میڈیاتازترین

January 20, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں گزشتہ سال سب سے زیادہ اموات کوویڈ-19 کی وباکی وجہ سے ہوئیں۔

 سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کوویڈ-19 کی وبا آغاز سے لے کر اب تک امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے چکی ہے اور 2020 کے بعد سے متوقع انسانی عمر میں تقریباً 2 سال 6 ماہ  کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2022 کے اعداد و شمار پر ابتدائی نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ وباکے تیسرے سال میں وبا سے ہونے والی اموات پہلے دوسال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوئیں۔ جانز ہاپکنزیونیورسٹی کے ابتدائی اعداد و شمارکے مطابق2020 میں 3لاکھ 50ہزارسے زیادہ اموات کے مقابلے میں 2022 میں 2لاکھ 67ہزارسے زیادہ لوگ کوویڈ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2021 میں کوویڈ سے ہلاکتوں کی تعداد4لاکھ 75ہزار سے زیادہ تھی۔