• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کو اسلحہ کی عالمی فروخت میں غلبہ حاصل ہے، رپورٹتازترین

December 06, 2022

اسٹاک ہوم (شِنہوا) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلحہ کی عالمی فروخت میں امریکی کمپنیوں کا غلبہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی 100 بڑی اسلحہ کمپنیوں کی فہرست میں شامل 40 امریکی کمپنیوں نے 2021 میں مجمو عی طور پر 299 ارب امریکی ڈالرز مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ۔ جو 2020 کی نسبت معمولی 0.9 فیصد کم ہے ۔ 2018 سے اب تک دنیا کی 5 سب سے بڑی اسلحہ کمپنیاں امریکہ میں قائم ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی  اسلحہ صنعت میں کمپنیوں کے انضمام اور حصول کی حالیہ لہر 2021 میں بھی جاری رہی۔

 

امریکہ، کیلفورنیا کے ہون ٹنگ ٹون ساحل پر بحرالکاہل ایئر شو کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق نان تیان نے ایک اخباری اعلامیہ میں کہا کہ " اگلے چند سال میں ہتھیاروں کی صنعت کے انضمام اور حصول کو محدود کرنے کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے سخت کارروائی متوقع ہے۔" امریکی محکمہ دفاع کو تشویش ہے کہ صنعت میں مسابقت کی کمی خریداری کے اخراجات اور اختراع کو متاثر کرسکتی ہے۔

عالمی سطح پر سپلائی چین کو دریپش مشکلات کے باوجود صنعت کی 100 سب سے بڑی کمپنیوں کی جانب سے ہتھیاروں اور فوجی خدمات کی فروخت 2021 میں 592 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی، جو حقیقی معنوں میں 2020 کی نسبت 1.9 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل 7 واں سال ہے جس میں عالمی سطح پر اسلحہ کی فروخت بڑھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ صنعت کے بہت سے حصے اب بھی 2021 میں عالمی سپلائی چینز میں نوول کرونا وائرس وبا سے پیدا شدہ رکاوٹوں کے باعث متاثر ہیں ، جس میں عالمی جہاز رانی میں تاخیر اور اہم پارٹس کی کمی شامل ہے۔

 

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں  پینٹاگون  کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)