• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کو اپنے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹانے کے لیے "چینی خطرے" کے بیانیے کی ضرورت ہے:ایس سی ایم پیتازترین

May 10, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) امریکہ کو اپنےغیرمطمئن فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹانے کے لیے "چینی خطرے" کے بیانیے کی ضرورت ہے۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ "دشمن" کے بغیر کوئی بھی ٹیکس دہندہ پینٹاگون کے کنٹریکٹرز کو اپنے بچوں کی ذیلی تعلیم کے لیے 270 ڈالر سے زیادہ کے برعکس اوسطاً 1 ہزار 87امریکی ڈالر نہیں دے گا۔

واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز کی تازہ ترین تحقیق "آپ کے 2022 کے ٹیکس ڈالر کہاں گئے" کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ اوسط امریکی ٹیکس دہندگان نے 2022 میں پینٹاگون کے ٹھیکیداروں کو اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے 1ہزار87 ڈالر دیے، جوان کے  کام  کے 21 دنوں کی اجرت کے  برابر ہےہیں۔