نیویارک(شِنہوا)سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پرقاتلانہ حملے کے بعد امریکیوں کی سیاسی تشدد کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور ہر پانچ میں سے چار افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ پر ہفتے کے روز پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے تھے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کو خبروں اور سوشل میڈیا پرتشویشناک قرار دیتے ہوئے شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ایسے وقت میں جب صدارتی انتخابات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں اس واقعہ سے ملک بھر میں سیاسی ہل چل مچ گئی ہے۔
رائٹرز/اپسوس پول کے مطابق رائے دہندگان میں سے تقریباً 84 فیصد نے کہا کہ انہیں تشویش ہے کہ انتہا پسند نومبر کے انتخابات کے بعد تشدد کی کارروائیاں کریں گے، یہ تعداد مئی میں ہونے والے سروے سے 74 فیصد سے زیادہ ہے۔