• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاکتازترین

January 17, 2023

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

وسطی کیلیفورنیا کے ایک ٹیلی ویژن کے ایف ایس این۔ٹی وی کے مطابق ٹولرے کاؤنٹی کے علاقے گوشین میں مرنے والوں میں ایک 17 سالہ ماں اور اس کا 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہیں۔

ٹولرے کاؤنٹی شیرف دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پیر کے روز قبل از سحر 3 بجکر 30 منٹ کے بعد گوشین میں ہارویسٹ روڈ پر متعدد گولیوں کی آوازوں کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

شیرف دفتر نے اعلامیہ میں تفصیلات مہیا نہیں کیں،صر ف اتنا بتا یا گیا ہے کہ وہ فائرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات کے حصول کے بعد اس واقعہ کی تفصیلات فراہم کی جا ئیں گی۔

کے ایف ایس این۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو 2 متاثرین سڑک ملے پر جبکہ تیسرے کو گھر کے دروازے پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو مجموعی طور پر 6 متاثرین ملے۔ ان میں سے 5 کو موقع پر ہی مردہ قراردیا گیا جبکہ ایک اسپتال میں چل بسا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکام کی رائے کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 2 مشتبہ افراد ملوث ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ اس کا تعلق کسی گروہ سے ہے۔