امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے فلرٹن میں پولیس افسران جائے وقوعہ پر تفتیش کر رہے ہیں جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مسلح حملہ آور ہلاک ہواتھا۔(شِنہوا)
شکاگو(شِنہوا)مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور کم سے کم 5زخمی ہو گئے۔
یونیورسٹی پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کیمپس سے باہر پایا گیا جو اپنی ہی بندوق کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔
یونیورسٹی پولیس نے کیمپس کی جامع تلاشی کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا۔
یونیورسٹی کی ترجمان ایملی گیورنٹ کے مطابق ابتدائی گولیاں کیمپس کے شمالی سرے پر ایک ہال کے اندر مقامی وقت رات 8 بج کر 18 منٹ(پاکستانی وقت صبح 9 بج کر 18 منٹ) پر چلیں اور بعد میں قریبی ہال میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔