نیویارک (شِنہوا) کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ کے کالم نگار ڈینیل لاریسن نے کہا ہے کہ چین کے گھیراؤ کی امریکی پالیسی خطرناک اور غیر ضروری ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں قائم تھنک ٹینک کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں لاریسن نے لکھا کہ واشنگٹن اکثر بیجنگ کے گھیراؤ کی خواہش کے حوالے سے انکار کر تا رہتا ہےلیکن اقدامات الفاظ سے زیادہ بلند آواز کے حامل ہیں۔
لاریسن نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ کنٹرول، فوجی اخراجات میں اضافہ اور بیس تک رسائی میں توسیع کے ذریعے امریکہ کا مقصد بھرپور طاقت کے تنازعے کے خطرے کے باوجود چین کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور اسے اپنےحصار میں رکھنا ہے۔
کالم نگار نے متنبہ کیا کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی فوجی گھیراؤ کی پالیسی اپنائی ہے جس کے نتائج کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لئے تباہ کن قرار دیا جا سکتا ہے۔