• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کی 50 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار چاند پر لینڈنگتازترین

February 23, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی کمپنی انٹیویٹو مشینز کا پہلا چاند لینڈر چاند پر اتر گیا جو 50 برس سے زائد عرصے میں چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔

ناسا کے مطابق لینڈر اوڈیسیئس شام 6 بجکر 23 منٹ (مشرقی وقت) پر چاند کے جنوبی قطب پر اترا۔

اوڈیسیئس ناسا کا سائنسی اور دیگر کمرشل پے لوڈ چاند پرلے کر گیا۔

خلائی جہاز گزشتہ جمعرات کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ پر لانچ کیا گیا تھا۔

چاند کی سطح پر یہ انٹیویٹو مشینز کی پہلی روبوٹک پرواز ہے۔ اس مشن کو آئی ایم ون کا نام دیا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق چاند کی سطح کے ساتھ پلم سرفیس انٹریکشن، ریڈیو فلکیات اور خلائی موسم سے تعلق کا مطالعہ اس مشن کے سائنسی مقاصد میں شامل ہے۔ یہ درست لینڈنگ ٹیکنالوجیز ،مواصلات اور نیویگیشن نوڈ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کرے گا۔

ناسا متعدد امریکی کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے تاکہ چاند پر کمرشل پے لوڈ سروس کے ذریعےچاند کی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی پہنچائی جا سکے۔

اس سے قبل چاند پر آخری امریکی لینڈنگ مشن دسمبر 1972 میں ہوا تھا۔ اس وقت  اپالو 17 اپالو پروگرام کے آخری مشن کے طور پر چاند کی سطح پر اترا تھا۔