• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ قابو سے باہر ہوچکا ہے، 79 فیصد امریکیوں کی رائےتازترین

November 01, 2022

نیویارک (شِںہوا) امریکی اخبار دی ہل نے سی بی ایس نیوز- یو گوو کے ایک نئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 10 میں سے 8 امریکیوں نے امریکہ کے موجودہ حالات کو قابو سے باہر قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق 79 فیصد افراد کی رائے ہے کہ ملک میں چیزیں قابو سے باہر ہیں جبکہ سروے میں شامل 21 فیصد افراد کہتے ہیں کہ چیزیں قابو میں   ہیں۔ 

سروے کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آج امریکہ کے بارے  میں کیا محسوس کرتے ہیں تو 73 فیصد نے ملک کے حالات کو خراب جبکہ 36 فیصد نے انہیں درست قرار دیا۔

سیاسی جماعتوں کی لائن پر بات کی جائے تو ڈیموکریٹس سے وابستہ 48 فیصد  کو اس بات پر یقین ہے کہ ملک میں چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں۔ جبکہ 12 فیصد ری پبلکن اور 18 فیصد آزاد اس رائے سے متفق ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن کی بات کی جائے تو 56 فیصد جواب دہندگان نے ان کے بطور صدر کاموں کو ناپسند کیا ہے جبکہ 44 فیصد نے اس کی حمایت کی ہے۔