• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کاعالمی امن واستحکام کے لیے تباہ کن کردار رہا ہے:چینتازترین

February 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین  نے کہا ہے کہ امریکی تسلط پسندی اور جنگجویانہ ذہنیت کے موجود رہنے سے باقی دنیا میں شاید ہی امن آسکے جس کی وہ حقدار ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے اس دعوی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین اور روس کا ایک وژن ہونے پر امریکہ کو تشویش ہے۔وانگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات غیروابستگی، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کی بنیاد پر استوار ہیں اور یہ عالمی امن واستحکام کے لیے سازگار عنصر ہے جس پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حقیقت میں امریکہ نے دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تباہ کن کردار ادا کیا ہے۔اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ  اپنی 240 سے زائد سالوں کی تاریخ میں صرف 16 سال تک حالت جنگ میں نہیں رہا ، اورجنگ عظیم دوم  کے بعد کے تمام مسلح تنازعات میں اس کا 80 فیصد حصہ ہے، وانگ نے کہا  کہ امریکہ  دنیا میں کشیدگی کوہوا دینے والا سرفہرست ملک ہے۔