بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کا تسلط پسندانہ طرز عمل سمندر اور فضا میں سلامتی کے خطرات کی بنیادی وجہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چینی بحری جہازوں اور طیاروں کی فوجی مداخلت سے بیجنگ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا پتہ چلتا ہے اور یہ حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ دنیا بھر میں جنگی جہاز اور فوجی ہوائی جہاز اشتعال انگیز طریقے سے چین کی دہلیز پر بھیج رہا ہے اور چین کی علاقائی سمندری اور فضائی حدود کے قریب جاسوسی اور فوجی طاقت کی نمائش میں مصروف ہے، وانگ نے کہا کہ یہ "نیویگیشن کی آزادی" نہیں بلکہ یہ نیویگیشن کی بالادستی اور الگ سے ایک فوجی اشتعال انگیزی ہے۔ وانگ نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کا تسلط پسندانہ طرزعمل سمندر اور فضا میں سیکورٹی خطرات کی جڑ ہے۔