سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکہ کا ایک نیاایف-35 لڑاکا طیارہ ریاست نیو میکسیکو کے البوکرک انٹرنیشنل سن پورٹ کی ایئر فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
سن پورٹ حکام اور البوکرک فائر ریسکیو کے مطابق پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں یونیورسٹی آف نیو میکسیکو ہسپتال لے جایا گیا۔کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پائلٹ کی حالت خطرے سے باہرہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت نئے تیارکردہ ایف-35 طیارے کو لاک ہیڈ مارٹن فیکٹری سے فوج کے حوالے کیا جارہا