• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا مستقبل کے مر یخ مشن کے لئے جو ہری انجن کا تجر بہ کر نے کا اعلانتازترین

January 25, 2023

لا س اینجلس (شِنہوا)ناسا اور امر یکی ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ مر یخ پر پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کے لئے مشترکہ طو ر پر خلا میں جو ہری تھر مل راکٹ انجن کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔

ناسا اور  ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی ایجل سس لو نر آپر یشنز پروگرام  کے راکٹ کے مظا ہرہ کے لئے شرا کت داری کر یں گے۔

نا سا کے مطا بق جو ہری تھر مل را کٹ کا استعمال تیز تر را ہداری وقت کی اجازت دیتا ہے جس سے خلا بازوں کے لئے خطرہ کم ہو تا ہے۔

راہداری وقت میں کمی مر یخ کے لئے انسا نی مشنز  کا ایک ا ہم عنصر ہے کیو نکہ طو یل سفر کے لئے  زیا دہ سا ما ن اور زیادہ مضبوط نظام کی ضرورت ہو تی ہے۔

نا سا کے منتظم  بل نیلسن نے کہا ہے کہ نا سا ہما رے طویل مدتی شرا کت دار ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کے ساتھ کر ے گا جس کا مقصد 2027 تک ایک جد ید جو ہری تھر مل پر وپلژن  ٹیکنا لو جی تیار کر نا اور اس کا مظا ہرہ کر نا ہے۔

اس نئی ٹیکنا لو جی  کی مدد سے خلا باز پہلے سے کہیں زیا دہ تیزی سے خلا میں اور وہاں سے سفر کر سکتے ہیں، یہ مر یخ کے لئے عملہ بردار مشن کی تیاری کی بڑی صلا حیت ہے۔