• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا قومی قرض پہلی بار 340 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیاتازترین

January 03, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی وفاقی حکومت کا کل سرکاری  قرض پہلی بار 340 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جاری کردہ ڈیلی ٹریژری اسٹیٹمنٹ کے مطابق کل سرکاری قرضوں کا حجم 339 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 340 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی بجٹ کی  ذمہ دار کمیٹی کی صدر مایا میک گینیاس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مجموعی قومی قرضہ 340 کھرب  ڈالر تک پہنچ گیا  جو تین ماہ قبل 330 کھرب ڈالر تھا  جبکہ  یہ واقعی ایک  پریشان کن پیش رفت ہے۔

مایا میک گینیاس نے کہا کہ ہم جس شرح پر قرضے میں اضافہ کر رہے ہیں اس میں اضافے کی کوئی ایک اقتصادی وجہ نہیں ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے سیاسی رہنما وہ تبدیلیاں کرنے کو تیار نہیں ہیں جو ہمیں مالیاتی صورتحال کو بدلنے کے لیے درکار ہیں۔