• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا یوکرین کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلانتازترین

August 30, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکہ نے یوکرین کو 25کروڑ ڈالر مالیت کی فوجی امداد کے اضافی پیکج کا اعلان کیاہے۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پیکج میں فضائی دفاع کے لیے اے آئی ایم-9ایم میزائل، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لیے جنگی سازوسامان، 155 ایم ایم  اور 105ایم ایم کا آرٹلری گولہ بارود اور چھوٹے ہتھیاروں کے 30 لاکھ راؤنڈز شامل ہیں۔تازہ ترین امداد صدر جوبائیڈن کی سابقہ ہدایات کے تحت صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی (پی ڈی اے) کا استعمال کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے فراہم کیے جانے والے ہتھیار اور سازوسامان یوکرین کے لیے محکمہ دفاع کے ذخائرسے براہ راست حاصل کیے گئے ہیں۔ یوکرین کوفراہم کئے جانے والے  جدید ترین ہتھیاروں کی ڈی او ڈی فہرست کے مطابق، اگست 2021 کے بعد سے یہ بائیڈن انتظامیہ کی پی ڈی اے سے 45ویں فوجی امداد ہے۔