• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے تعلیمی اداروں میں فلسطین کے حق میں احتجاج جاری،2ہزار سے زیادہ مظاہرین گرفتارتازترین

May 03, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں  30 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غزہ  کی جنگ  کے خلاف  مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کی جانب سے مظاہروں کو سختی سے کچلنے کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 2ہزار سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کیمپس میں تعینات پولیس کے مطابق جمعرات کوکیمپس میں فلسطین کے حامی احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے سے انکار پر200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔