• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے ساتھ تعلقات کسی بھی وقت منقطع ہو سکتے ہیں:روستازترین

November 16, 2023

ماسکو(شِنہوا)  روس نے کہا ہے کہ اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اس وقت بڑے بحران سے گزر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کسی بھی وقت منقطع ہو سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کی 90 ویں سالگرہ کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان موجود ہ تعلقات کی صورتحال  کے حوالے سےجمعرات کو بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے"روسوفوبک"رویے کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات منقطع ہونے کا خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ روس کا انتخاب نہیں ہے، تاہم، امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جو تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کی اسٹریٹجک شکست کے اپنے نظریاتی مقصد پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔